نئی دہلی،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کل سے تین روزہ دورے پر انڈمان نکوبار جزائر کا دورہ کریں گے جہاں وہ کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔وزیر داخلہ پورٹ بلیئر میں سیلولر جیل کے نیشنل میموریل میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں گے اور مرکز علاقہ کے لیفٹیننٹ گورنراوراعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے ۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سنگھ گپتپاڑا گاؤں میں ایک شمسی توانائی پلانٹ کی بنیاد رکھیں گے اور کار نکوبار جزیرے پر سونامی میوزیم میں چادر عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کوریڈورمیں جائیں گے۔مرکزی وزیر ملککا میں ایک سینئر سیکنڈری اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اور وہاں قبائلی کونسل کپتانوں اور دیگر قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ان روز جزیرے پر جاکر وہاں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو میں شامل ہونے کاپروگرام ہے۔